ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پولیو کے مشتبہ معاملے سے مچی ہلچل

پولیو کے مشتبہ معاملے سے مچی ہلچل

Sat, 18 Jun 2016 13:01:51  SO Admin   S.O. News Service

بلرام پور، 17جون؍(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے بلرام پور میں پولیو کا ایک مشتبہ معاملہ پائے جانے پر صحت محکمے میں ہلچل مچ گئی۔معاملے کی رپورٹ عالمی ادارہ صحت کو بھیج دی گئی ہے۔ضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس آئی زیدی نے آج یہاں بتایا کہ گینسڑی ترقی کھنڈکے پڈرونا گاؤں کی رہنے والی شہناز کے6 سالہ بیٹے مہتاب کو ایک ہفتے پہلے بخار ہواتھا۔اس کے بعد سے اس کے دونوں پیروں نے کام کرنا بند کر دیا۔اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پولیو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس کا علاج شروع کر دیا ہے۔’’پولیو مکت بھارت ‘‘کے خواب کو جھٹکا دینے والے اس معاملے کی رپورٹ عالمی ادارۂ صحت کوبھیج دی گئی ہے،بچے کا علاج کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا وزیر صحت ایس پی یادو نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملی ہے۔ریاستی حکومت نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیم بھیج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔رپورٹ ملتے ہی قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: